بارہمولہ، پلوامہ : شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ اور جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں شبانہ آتشزدگی کے دو مختلف واقعات میں ٹمبر فیکٹری، رہائشی ڈھانچوں کے ساتھ ساتھ ایک فروٹ منڈی کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
عینی شاہدی کے مطابق اشکورہ، بارہمولہ میں دوران شب اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے تین رہائشی مکان اور ایک ٹمبر فیکٹری کو راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا۔
دوسری طرف، جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کی پرچھو فروٹ منڈی میں پلاسٹک کریٹس میں لگی آگ کے سبب لاکھوں روپے مالیت کا نقصان ہوا۔ فائر بریگیڈ اور پولیس نے دونوں واقعات میں آگ پر قابو تو پا لیا ہے تاہم اس ضمن میں کس رجسٹر کرکے تحقیقات جاری ہیں کہ آگ لگنے کی اصل وجہ کیا تھی؟ ادھر، آتشزدگی کی ان واردات میں کسی بھی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں۔